• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھیشک ایک والد کے لیے باعث فخر ہیں، امیتابھ بچن

تٓصویر سوشل میڈیا۔
تٓصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے ابھیشک بچن کی فنکارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک والد کےلیے باعث فخر ہیں۔ 

اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ کیونکر انکے بیٹے نے ہندوستان ٹائمز کا انڈیاز موسٹ اسٹائلش ایوارڈ جیتا۔ 

بالی ووڈ کے شہنشاہ نے اس موقع پر اپنے متعدد ٹوئٹس میں بیٹے کی خوب تعریف کی، انکا کہنا تھا کہ اصل چیز یہ ہے کہ ابھیشک نے ایک سنجیدہ کردار سے مزاح پر مبنی کیریکٹر کی جانب مراجعت کی، کتنی آسانی سے ایک کردار سے دوسرے میں بدل جاتے ہو۔ بہت مبارک ہو۔

واضح رہے کہ ابھیشک بچن آخری بار 2024 کی فلم ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘ میں نظر آئے اور آئندہ ’بی ہیپی‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید