• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات کے فروغ پر بات چیت


چیئرمین پاکستان  پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی ہے۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے خطے میں قیام امن سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پی پی پی چیئرمین اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات کے دوران پاک امریکا تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹوزرداری سے پاکستان میں فرانس کے سفیرنکولس گالے نے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان فرانس کےدرمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید