پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر خواتین کا عالمی دن منانے کے لیے دیہی خواتین کے بیچ پہنچ گئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہر لڑکی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی مستحق ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے دیہی خواتین کے درمیان سے خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
انہوں نے مذکورہ تصویر خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شیئر کی اور ساتھ اہم پیغام بھی دیا۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ اگر مجھے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا تو میں اس مقام پر کبھی نہیں پہنچ سکتی تھی، جہاں آج میں ہوں، ہر لڑکی اسی کی مستحق ہے بس ان پر یقین کرنے، ان کی حمایت اور انہیں بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔
صبا قمر نے مزید لکھا کہ اس یومِ خواتین پر میں یونیسیف کی ’گرل گولز‘ مہم میں شامل ہو رہی ہوں، جس کا مقصد لڑکیوں کو سننا، ان کی قیادت پر یقین کرنا اور انہیں ایسے مواقع فراہم کرنا ہے جو ان کے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کریں۔