• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں سمندری طوفان الفریڈ کی تباہی، موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں سمندری طوفان الفریڈ کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ 

دارالحکومت کینبرا سے خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں طوفانی ہوائیں اور موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 4 لاکھ سے زیاہ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق طوفان اور بارش سے مخلتف حادثات میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ 

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق طوفانی ہواؤں اور سیلابی صورتحال کے باعث حکام نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق طوفان الفریڈ گزشتہ شام آسٹریلیا کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرایا تھا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق کوئنزلینڈ کے شہر ہاوی بے میں چھ گھنٹوں میں 230 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید