میو اسپتال لاہور کے چیسٹ وارڈ میں انجیکشن کے مبینہ ری ایکشن سے مریضہ جاں بحق ہوگئی۔
میو اسپتال لاہور کی انتظامیہ کے مطابق انجیکشن کے مبینہ ری ایکشن سے دیگر 15 مریض متاثر ہوئے، 3 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ انجیکشن زائد المعیاد نہیں۔
اسپتال کی انتظامیہ نے انجیکشن سے متعلق تحریری الرٹ جاری کر دیا، انجیکشن 2024 میں تیار ہوا۔
پنجاب حکومت کے ذریعے انجیکشن میو اسپتال میں سپلائی ہوا، انجیکشن سے متعدد مریضوں کو ری ایکشن ہوا۔
ترجمان میو اسپتال کا کہنا ہے کہ انجیکشن کا استعمال روک دیا اور تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔