پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کی افواہوں کی تردید کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفت گو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت نے ناقابلٍ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے جنہیں ہائی کورٹ نے معطل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سراسر ہراساں کرنے کا ایک حربہ ہے کہ لوگوں کے خلاف مقدمات بناؤ اور ان کو گرفتار کرو، ہم لوگوں میں خوف میں مبتلا کوئی بھی نہیں ہے، ہم لڑ رہے ہیں اور گرفتار بھی ہو جائیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم ان کو آئینے میں چہرہ دکھاتے رہیں گے کہ یہ کر کیا رہے ہیں۔
صحافی کے پی ٹی آئی کے لاہور میں جلسے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جی ہم جلسے کرنے جارہے ہیں، اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کی صرف باتیں ہیں۔