• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی جانب سے 22 مارچ کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی درخواست دائر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

عدالت عالیہ میں پی ٹی آ ئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر جلسے کی اجازت کے لیے سیکریٹری داخلہ پنجاب کو درخواست دے دی ہے۔

پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہمیں مینارِ پاکستان پر 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سیکریٹری داخلہ نے ابھی تک ہماری درخواست پر فیصلہ نہیں کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید