• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اورنج اور گرین لائن بس سروسز کا انتظام حکومت سندھ نے سنبھال لیا


کراچی میں گرین لائن، اورنج لائن بس سروسز کا انتظام حکومت سندھ نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے۔

بسوں کے آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر گارڈن میں آپریشنل کنٹرول سے متعلق تقریب ہوئی۔

 اس موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ بس سروسز کی بہتری اور پائیداری کیلئے پرعزم ہے، کوشش ہے کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی شہر کیلئےایک مربوط اور مؤثر شہری ٹرانزٹ سسٹم تشکیل دیا جا رہا ہے، بی آر ٹی لائنز کو دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹمز کے ساتھ منسلک کرنے کا منصوبہ جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید