• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح لوگوں کے ساتھ طاقت سے ہی بات ہوسکتی ہے: اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان— فائل فوٹو
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان— فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان کا کہنا ہے کہ مسلح لوگوں کے ساتھ طاقت سے ہی بات ہو سکتی ہے۔

  پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمداحمد نے کہا کہ جب کوئی شخص مسلح ہوکر بات کرے تو اس سے سیاسی بات نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک آپ انتشار کو ختم نہ کر لیں ڈائیلاگ نہیں ہو سکتے، سیاسی گروہوں میں بھی انتشار آ جاتا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ جب سیاسی گروہوں میں انتشار آتا ہے تو وہ سیاست سے بہت دور چلے جاتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید