• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمع و ترتیب: مفتی محمّد سعد سعدی

صفحات: 144، قیمت: 350 روپے

ناشر: شعبہ نشر و اشاعت، مدرسہ زینت القرآن۔

فون نمبر: 5964017 - 0304

یہ اِس کتاب کا دوسرا ایڈیشن ہے، جس میں فاضل مؤلف نے دینِ اسلام کی ایسی12 خصوصیات بیان کی ہیں، جو اِسے دیگر مذاہب سے ممتاز کرتی ہیں اور اِن صفات کی بنیاد پر کسی سلیم الفطرت شخص کے لیے یہ گنجائش باقی نہیں رہتی کہ وہ اسلام قبول نہ کرے۔

مفتی محمّد سعد سعدی کے مطابق یہ خصوصیات ’’عقیدہ، اسلامی تعلیمات کی حفاظت، معتدل و سہل دین، دینِ فطرت، دینِ کامل، عالم گیریت کا علم بردار، مذاہب کا احترام، قطعی الثبوت ہونا، جبر و اکراہ قبول نہ کرنا، رضائے الہٰی کا حصول، دیگر مذاہب و ادیان سے برأت اور قرآنِ کریم کا کلامِ الہٰی ہونا‘‘ ہیں۔

اُنھوں نے اِن تمام عنوانات کو درجنوں ذیلی سرخیوں کے ساتھ بہت تفصیل سے بیان کیا ہے، جب کہ کتاب میں مولانا زاہد الراشدی اور مولانا یاسر ندیم الواجدی( امریکا) کی توصیفی و تائیدی آرا بھی موجود ہیں۔