• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اشرف کی بیٹے کے ہمراہ مسجدِ نبوی ﷺ میں حاضری

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے بہٹے کے ہمراہ مدینہ سے خوبصورت تصویر شیئر کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے تصویر اور انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔

اداکار نے اپنے بیٹے روہان عمران کے ساتھ مسجدِ نبویﷺ کے سامنے سے تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’بلاوا آیا ہے‘۔

عمران اشراف نے چند اسٹوریز بھی شیئر کی ہیں جن میں ان کے ہمراہ سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکار مومن ثاقب اور وقار ذکاء بھی موجود ہیں۔

البتہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ صرف مدنیہ منورہ کا سفر کر رہے ہیں یا پھر مکہ مکرمہ بھی جائیں گے۔

یاد رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق 2018ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اس جوڑی کے ہاں 2020ء میں بیٹے روہان عمران اشرف کی پیدائش ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید