سرمد علی ای پی این ایس کے صدر جبکہ ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (ای پی این ایس) کے سالانہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق عام اور نئی ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات کیلئے اے پی این ایس اجلاس منعقد ہوا۔
اس میں کہا گیا کہ سرمد علی صدر اور ناز آفرین سہگل سینئر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ اطہر قاضی سیکریٹری جنرل جبکہ شہاب زبیری نائب صدر منتخب ہوگئے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ محسن بلال جوائنٹ سیکریٹری جبکہ نوید کاشف فنانس سیکریٹری منتخب ہوگئے۔