جنوب مشرقی یورپی ملک شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں کنسرٹ کے دوران آگ لگ گئی۔
دارالحکومت اسکوپیہ سے خبر ایجنسی کے مطابق نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 59 افراد ہلاک اور 155 زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نائٹ کلب میں جھلس کر ہلاک ہونے والوں میں سے 35 کی شناخت ہوگئی ہے۔
مقامی حکام نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں سے بیشتر افراد مقامی ہیں۔
دریں اثنا مقامی حکام نے کہا کہ نائٹ کلب میں آگ لگنے کی تحقیقات میں 4 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔