سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں بھتہ، بوری بند لاشیں اور ہڑتالیں بند کروادیں۔
حیدرآباد میں تقریب سے خطاب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے میں امن اور ترقی چاہتی ہے، ہم نے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازشیں ناکام بنادیں۔
انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے کسی صورت کینال نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی نہروں کے مسئلے پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں بھتے، بوری بند لاشیں، ہڑتالیں بند کروادیں، ہم سندھ میں امن اور ترقی چاہتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ لوگ پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت کا حصہ سمجھتے ہیں، ہمارا وفاقی حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔