• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد 25 فیصد ٹیرف میں کسی ملک کو کوئی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا کہ اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد 25 فیصد ٹیرف میں کسی ملک کو کوئی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تجارتی شراکت داروں پر جوابی اور مخصوص شعبوں کے ٹیرف عائد کیے جائیں گے، جس میں گاڑیوں، اسٹیل اور ایلومینیم پر مزید محصولات شامل ہوں گے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ 2 اپریل سے اضافی محصولات بھی لاگو کیے جائیں گے۔

 اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ دوست اور مخالف دونوں ممالک پر برابر جوابی ٹیرف لاگو کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید