• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اور لبنان کے درمیان پہلا رابطہ جلد متوقع، ٹرمپ کے داماد بھی شریک ہوں گے

اسرائیل اور لبنان آنے والے دنوں میں براہ راست مذاکرات کرنے والے ہیں۔ یہ ایران جنگ شروع ہونے کے بعد دونوں ملکوں میں ہونے والا پہلا رابطہ ہوگا۔ 

اس جنگ کے نتیجے میں لبنان کے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لڑائی میں شدت آئی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق مذاکرات پیرس یا قبرص میں ہوں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کشنر بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے قابل اعتماد ساتھی، رون ڈرمر، ان مذاکرات میں اسرائیلی وفد کی قیادت کریں گے۔

دوسری جانب لبنان پر اسرائیلی حملوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 826 ہوگئی۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 106 بچے اور 65 خواتین شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں طبی عملے کے 31 افراد بھی مارے گئے۔

2 مارچ سے جاری حملوں میں 2 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، حملوں کے پیش نظر 5 اسپتال بند کر دیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید