• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی جلد سماعت کی استدعا

بانئ پی ٹی آئی عمران خان---فائل فوٹو
بانئ پی ٹی آئی عمران خان---فائل فوٹو 

بانئ پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ سے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی جلد سماعت کی استدعا کر دی۔

بانئ پی ٹی آئی نے سانحۂ 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر دیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فریقین کے وکلاء کو 24 مارچ کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس میں کہا کہ مقدمات میں پراسیکیوٹر کا پیش نہ ہونا تکلیف دہ ہے۔

بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ضمانت کی 21 درخواستیں منظور اور 8 مسترد ہوئی ہیں۔

پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ منظور ضمانتوں کی منسوخی کے لیے درخواستیں دائر کر دی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید