رمضان میں زبان چلائے نہ کوئی کاش
روزے سے پی ٹی آئی ہو، پی پی ہو، نون ہو
ہر بات کرتے ہیں جو گلا پھاڑ پھاڑ کر
خاموش ہوں وہ لوگ تو ایک سکون ہو
سعودی طالب علم صالح الجوراد سمیت دو طلبہ ملک چھوڑنے پر مجبور، نارتھ کیرولائینا اسٹیٹ یونیورسٹی نے امریکی حکومت سے ویزا منسوخی پر وضاحت کا مطالبہ کردیا۔
کینیڈا کے وزیراعظم نے امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے جبکہ آسٹریلیا کے وزیراعظم نے امریکا کے جوابی ٹیرف کو غیرضروری قرار دیا ہے۔
شاہد رند نے پریس کانفرنس سے خطاب میں اعلان کیا کہ ڈائیلاگ کے لیے فورمز موجود ہیں ، لیکن بی این پی صوبائی اسمبلی اور محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں آنے کو تیار نہیں۔
کشمور میں انڈس ہائی وے پر قائم کسٹم چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کرکے کسٹم انسپکٹر سمیت تین افراد کو اغوا کر لیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ جیل حکام نے کہا تھا عید کی چھٹیوں میں کسی کی ملاقات نہیں ہوگی، پھر چند لوگوں کو ان سے ملنے بھی دیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے صدر مملکت کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ وقف ترمیمی بل کامقصد مسلمانوں کو پسماندہ اور جائیداد حقوق کو غضب کرنا ہے۔
سفیر عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے، جو 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اس منصب سے سبکدوش ہوئے ہیں۔
چمن میں آج باب دوستی پر افغان شہریوں کا بائیو میٹرک کیا جائے گا، لنڈی کوتل میں بھی افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کیمپ میں کام جاری ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں پر وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے 25 ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر نے پاکستان پر 29 فیصد جوابی ٹیرف لگادیا۔
کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب ٹینکر نے رکشے کو ٹکر مار دی جس سے دو خواتین زخمی ہوگئیں، ڈرگ روڈ کے قریب تیز رفتار بس الٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسم گرم ہونے لگا، تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گرنے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، حادثے کی جگہ جام نگر شہر سے 12 کلومیٹر دور سووردہ گاؤں میں ہے۔
"کینال منصوبہ سندھ کے خلاف سازش ہے، وفاقی حکومت کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کرے"
لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد نے عید کا دن پارکوں میں گزارا۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں عید میلوں کا اہتمام کیا گیا جہاں بچے جھولوں سے لطف اندوز ہوئے۔