ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ اپوزیشن حالات بہتر کرسکتی ہے تو مذاکراتی کمیٹی کے سربراہی اپوزیشن یا ڈاکٹر مالک بلوچ کو دینے کے لیے تیار ہیں۔
شاہد رند نے پریس کانفرنس سے خطاب میں اعلان کیا کہ ڈائیلاگ کے لیے فورمز موجود ہیں ، لیکن بی این پی صوبائی اسمبلی اور محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں آنے کو تیار نہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے بی این پی کے لانگ مارچ کو کوئٹہ آنے سے روکنے کے فیصلے پر جواب دیا کہ سیکیورٹی تھریٹ کی بنا پر کچھ فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔
شاہد رند نے کہا کہ بی این پی لانگ مارچ کے موقع پر کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کا خطرہ ہے۔
پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ نے کہا کہ ٹرین حملے کے بعد آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کی لاشیں بی وائی سی کے لوگ اسی رات لینے پہنچے، اسپتال انتظامیہ کو مارپیٹ کے لاشیں وہاں سے اٹھائی گئیں۔
انہوں نے پُرامن احتجاج کا کہا تھا، لیکن سی سی ٹی وی کیمرے توڑے گئے، آپٹک فائبر کو جلایا گیا۔