• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 کروڑ 60 لاکھ کہکشائیں دریافت، حیران کُن تصاویر جاری

—تصویر بشکریہ یورپین اسپیس ایجنسی
—تصویر بشکریہ یورپین اسپیس ایجنسی

یورپین اسپیس ایجنسی نے اسپیس ٹیلی اسکوپ یوکلیڈ سے لی جانے والی تصاویر جاری کر دیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپین اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) نے اسپیس ٹیلی اسکوپ یوکلیڈ سے کیے جانے والے سروے کا پہلا ڈیٹا جاری کیا ہے۔

ای ایس اے کے مطابق یوکلیڈ مشن میں آسمان کے 3 حصوں کے گہرے مشاہدے میں 2 کروڑ 60 لاکھ کہکشائیں دریافت کی گئیں۔

—تصویر بشکریہ یورپین اسپیس ایجنسی
—تصویر بشکریہ یورپین اسپیس ایجنسی

ای ایس اے نے دریافت ہونے والی کہکشاوں کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جنہیں دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

یورپین اسپیس ایجنسی کے مطابق کہکشاؤں کی نئی دریافت محض شروعات ہے، یوکلڈ مشن مکمل ہونے پر کہکشاؤں کا ایک کیٹلاگ بھی تیار ہو گا۔

یورپین اسپیس ایجنسی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یوکلڈ مشن کہکشاؤں کا سب سے بڑے پیمانے پر سروے کر رہا ہے، جس سے ہمیں کائنات کی تاریخ اور کائنات کی تشکیل کرنے والی پوشیدہ قوتوں کو تلاش کرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید