برطانوی شہر برمنگھم میں چاقو کے حملے سے 18 سالہ برٹش پاکستانی جاں بحق ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی پولیس حکام نے بتایا ہے کہ واقعہ جمعے کی شب نمازِ تراویح کے وقت اولڈ بری جامع مسجد کی کار پارک میں پیش آیا۔
چاقو کے حملے میں 19 اور 22 سال کے 2 نوجوان زخمی بھی ہوئے۔
ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔