کینیڈا الیکشن، ابتدائی نتائج میں حکمراں لبرلز کو حریف کنزریٹوز پر برتری حاصل
کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات کیلئے بعض علاقوں میں ووٹنگ ختم ہوگئی ہے جبکہ بعض میں پولنگ ختم ہونے میں کچھ دیر باقی ہے، کینیڈا کے وزیراعظم اور لبرل پارٹی کے امیدوار مارک کارنی اور کنزرویٹو پارٹی کے پیئر Poly-ev میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں، اکثریت حاصل کرنے کے لیے 343 نشستوں میں سے 172 نشستیں درکار ہیں۔