• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، موٹر سائیکل حادثات، 3 شہری جاں بحق

کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے، رواں سال اب تک مجموعی طور پر مختلف حادثات میں 207 افراد جاں بحق اور 25 سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

جوہر موڈ کے قریب تیز رفتار سیمنٹ میکسچر کی ٹکر سے 25 سالہ موٹر سائیکل سوار عبدالصبور جاں بحق ہوگیا،

موقعے پر موجود مشتعل افراد نے سیمنٹ میکسچر کو آگ لگا دی، پولیس نے موقعے سے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

لیاقت آباد دس نمبر پر بھی ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

کیماڑی ایک نمبر میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوا ہے۔

رواں سال میں ابتک تک مجموعی طور پر مختلف ٹریفک حادثات میں 207 افراد جاں بحق ہوگئے اور 2623 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ گاڑیوں سے 63 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جس میں ڈمپر کی ٹکر سے 17 ٹریلر سے 22 واٹر ٹینکر سے 12 مسافر، بسوں سے 13 افراد جاں بجق ہوچکے ہیں۔

ٹریفک پولیس حکام اور انتظامیہ کے حادثات کی روک تھام کے دعووں کے باوجود کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔



کراچی میں مختلف واقعات میں خونی ٹرک و ڈمپر کا نشانہ بن کر 2 موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگئے۔

جوہر موٹر کے قریب سیمنٹ مکسر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، سانحہ کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے حادثے کا سبب بننے والے سیمنٹ مکسر ٹرک کو آگ لگادی۔

دوسرا واقعہ لیاقت آباد 10 نمبر پر پیش آیا جہاں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا۔

جاں بحق موٹرسائیکل سوار کی شناخت حیدر علی قریشی کےنام سے ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید