پیپلزپارٹی رہنما ماروی فصیح نے کہا ہے کہ کینالز کا منصوبہ کالاباغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی اور پی پی رہنما سیدہ ماروی فصیح نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف کئی قراردادوں کو رد کیا گیا، کالا باغ ڈیم نہیں بنا اس کی وجہ ہماری مزاحمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کینالز بننے سے سندھ تباہ ہو جائے گا، لگتا ہے کہ وفاق کسی کا بھی سگا نہیں، یہ سندھ کے لوگوں، زراعت اور معیشت کے خلاف سازش ہے، وفاق ایسی سازشیں نہ کرے، ان کا اعتبار ختم ہو جائے گا۔
ماروی فصیح نے یہ بھی کہا ہے کہ سندھ کی پراپرٹیز کی ڈیجٹل میپنگ کرنا ہو گی جس سے ریونیو بڑھے گا، پرائمری اسکولز میں کھیلوں کو لازمی قرار دیا جائے، شطرنج کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔