• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا،
چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ 

رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات

پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں، ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ہو گی۔

ماہرینِ کے مطابق سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں اس سال عید الفطر ایک ہی روز 31 مارچ کو ہونے کے امکانات ہیں۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق 30 مارچ کو دنیا کے اکثر حصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا، 30 مارچ کو چاند ان علاقوں میں دیکھا جا سکے گا جہاں موسم صاف ہو گا۔

ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ 30 مارچ کو مکہ میں چاند کی عمر 28 گھنٹے 38 منٹ جبکہ کراچی میں 26 گھنٹے 50 منٹ ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید