• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 8 اپریل کو طلب، دو مزید ججز کی تقرری پر غور ہوگا

چیف جسٹس آف پاکستان نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں دو مزید ججز لانے پر غور ہوگا۔ 

ذرائع کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے 5 سینیئر ججز میں سے 2 کو سپریم کورٹ لانے پر غور ہوگا۔ 

ذرائع کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان کی اپنے متعلق جوڈیشل کمیشن میں دیے گئے ریمارکس حذف کرنے کی درخواست پر بھی جوڈیشل کمیشن غور کرے گا۔ 

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اپنے 4 جولائی 2024  کے اجلاس میں جسٹس شجاعت علی کے خلاف ریمارکس دیے تھے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اپنے گزشتہ اجلاس میں اس بناء پر جسٹس شجاعت علی کے نام پر غور نہیں کیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں سابق چیف جسٹس کو کمیشن کا ممبر نامزد کرنے پر غور ہوگا۔ 

ذرائع کے مطابق اس وقت سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد کے ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس نہیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید