• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت پولیس نے مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو  جوڈیشل مجسٹریٹ کی ہدایت پر کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کی عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف دیگر تین مقدمات بھی قائم ہیں، ان مقدمات میں بھی ملزم ارمغان کو جیل کسٹڈی کر دیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ باقی تین مقدمات میں ملزم کا جسمانی ریمانڈ کا آرڈر برقرار ہے، ملزم کا میڈیکل کروانے کا کہا تھا، اس کا کیا ہوا؟۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا میڈیکل 20 مارچ کو کروایا گیا، رپورٹ موجود ہے، ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان نہیں دیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم نے تو خود اعتراف جرم کا کہا تھا۔

اس پر ملزم ارمغان نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ بیان ریکارڈ کرانا چاہتا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے منع کر دیا۔

عدالت نے ملزم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دن سے آپ کی حالت بہت بہتر ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ملزم ارمغان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعترافِ جرم سے انکار کیا تھا۔

ملزم کے انکار پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو اے ٹی سی میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید