• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوپ فرانسس 5 ہفتوں بعد عوام کے سامنے آگئے، اسپتال سے ڈسچارج

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس 5 ہفتوں بعد عوام  کے سامنےآگئے۔ انہیں روم کے جیمیلی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

روم سے خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس نے اسپتال کی بالکونی سے عوام کے سامنے ہاتھ ہلایا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹروں نے پوپ فرانسس کومزید دو ماہ کا آرام تجویز کیا ہے۔ 

پاپائے اعظم اسپتال سے رخصت ہوتے ارد گرد موجود لوگوں کے درمیان خوشی کا اظہار کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
پاپائے اعظم اسپتال سے رخصت ہوتے ارد گرد موجود لوگوں کے درمیان خوشی کا اظہار کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

خبر ایجنسی کے مطابق 88 سالہ پاپائے اعظم سانس کی تکلیف کے باعث 14 فروری کو  روم کے اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس کو آج 5 ہفتوں بعداسپتال سے ڈس چارج کر دیا گیا۔ جس کے بعد وہ اسپتال سے ویٹی کن روانہ ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید