• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پیشہ ور گداگروں کےخلاف مہم، 22 روز میں 220 بھکاری گرفتار

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

کراچی میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم کے دوران 22 روز میں 220 بھکاری گرفتار کیے گئے۔ 

اس حوالے سے ترجمان کمشنر کراچی نے کہا کہ گداگروں کے خلاف مہم کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ 

کمشنر سید حسن نقوی نے کہا کہ مارکیٹوں میں بھکاریوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پولیس کی مدد سے کارروائی کریں اور انہیں پناہ گاہوں یا این جی اوز کے حوالے کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید