• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: غیرقانونی طور پر بیرونِ ملک بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

فیصل آباد میں ایک کارروائی میں غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھجوانے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد زون نے ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب کارروائی کی جس میں غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھیجنے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

گینگ کے دیگر ارکان دبئی اور لیبیا سے گینگ کو چلا رہے ہیں، یہ گروہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر لیبیا، روس، اٹلی اور دیگر یورپی  ممالک بھجوانے میں ملوث ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی اے پشاور زون میں بھی مقدمات درج ہیں۔

کارروائی میں ملزم کے قبضے سے 4 پاکستانی پاسپورٹ اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں جن کی جانچ کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید