• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ عامر قتل کیس، پراسیکیوشن کے پولیس انویسٹی گیشن پر تحفظات

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

مصطفیٰ عامر اغواء اور  قتل کیس میں پراسیکیوشن نے پولیس انویسٹی گیشن پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن نے آئی جی سندھ پولیس کو خط لکھ دیا۔

پراسیکیوشن نے خط کے متن میں انویسٹی گیشن ٹیم کے خلاف لیگل ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ارمغان اور شیراز نے مصطفیٰ عامر کا بہیمانہ قتل کیا، انویسٹی گیشن ٹیم نے پراسیکیوشن کے کیس کو نقصان پہنچایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان کے اعترافی بیان سے پہلے پراسیکیوشن کو  بتایا گیا، نہ ہی اعتماد میں لیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم کا اعترافی بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے سے متعلق انویسٹی گیشن کے اقدام سے کیس کو نقصان پہنچا ہے۔

قومی خبریں سے مزید