• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی موسیقار نینسی ولسن کو امریکی ہونے پر شرمندگی

نینسی ولسن— تصویر بشکریہ امریکی میڈیا
نینسی ولسن— تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

مشہور امریکی موسیقار نینسی ولسن نے موجودہ سیاسی حالات میں خود کو امریکی ہونے پر شرمناک قرار دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں 71 سالہ نینسی ولسن نے موجودہ سیاسی ماحول پر مایوسی اور اپنے امریکی شہری ہونے پر جذبات کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے ماضی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اُس وقت ویتنام جنگ کی گندی سیاست کی وجہ سے خود کو امریکی کہتے ہوئے شرمندہ تھے، اب یہ زیادہ شرم ناک ہے۔

موسیقار نینسی ولسن کی باتوں سے امریکی خفا نظر آئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ان پر تنقید کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید