کراچی کے علاقے قائد آباد مجید کالونی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیش آئے ٹریفک حادثے کے مقدمے میں غفلت اور لاپروائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والا متوفی آصف 4 بچوں کا باپ اور ڈیکوریشن کا کام کرتا تھا۔
واضح رہے گزشتہ روز قائد آباد ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہو گئی تھی جبکہ حادثے کے نتیجے میں جنم لینے والا نومولود بھی دم توڑ گیا تھا۔