عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ افغانیوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔
باچا خان مرکز پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران میاں افتخار حسین نے کہا کہ زبردستی ملک بدری کے بجائے مہاجرین سے قانون کے مطابق نمٹا جائے۔
انہوں نے کہا کہ افغانیوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، پی ٹی آئی دہشت گردی کو سپورٹ کر رہی ہے، جس سے صوبے میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔
اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں، صوبے میں دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہورہا۔