• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف ملائیشین ہاکی کی مقروض، پاکستان اذلان شاہ کپ سے باہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے منتظمین نے سلور میڈلسٹ پاکستان اور دفاعی چیمپئن جاپان کو رواں برس کے ایونٹ میں شامل نہیں کیا ہے۔ البتہ مقابلوں کاشیڈول سامنے آنے کے باوجود پی ایچ ایف کے ایک ذمے دار عہدے دار کا کہنا ہے کہ ٹیم ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ ذرائع نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ ایک سابق عہدے دار کی وجہ سے پی ایچ ایف ملائیشین ہاکی فیڈریشن کی مقروض ہے جس کی بناء پر میزبان حکام ناراض ہیں، تاہم پی ایچ ایف کے ذمے دار کا کہنا ہے کہ جمعرات تک صورت حال ٹھیک ہوجائے گی۔ رواں برس ایونٹ 22 سے29 نومبر تک ایپوہ میں کھیلا جائےگا جس میں بیلجیم،کینیڈا، جرمنی، بھارت، آئر لینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید