پنجاب کے مختلف اضلاع میں بازاروں میں خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن پولیس اسکواڈ قائم کر دیا گیا۔
لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں کے بڑے تجارتی مراکز میں گشت شروع کر دیا گیا۔
رش کے اوقات میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خصوصی ویمن پولیس اسکواڈ ٹیموں کا پیدل، سائیکل اور موٹر سائیکل پر گشت جاری ہے۔
ویمن پولیس اسکواڈ شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین کو ہراساں کرنے، موبائل فون، پرس چھیننے اور ڈکیتی جیسے واقعات کی روک تھام کرے گا۔
دوسری جانب لاہور میں ڈولفن پولیس کا خصوصی اسکواڈ بھی خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے تعینات ہے۔
اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ حکومت کی ہی نہیں پوری سوسائٹی کی ذمے داری ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بازاروں اور گلیوں میں خواتین کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔