• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: شبِ قدر پر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ حکومت کی جانب سے شبِ قدر کے موقع پر صوبے کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری و نجی اسکول جمعہ 28 مارچ کو بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے 4 اپریل کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ اعلان حکومتِ سندھ کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اپریل کو سندھ میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے، اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی تعطیل ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید