• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پورٹ قاسم کی زمین کی دوبارہ فروخت نیلامی کے ذریعے نہیں ہوگی، وزیر میری ٹائم جنید انور

وفاقی وزیر میری ٹائم جنید انور : فوٹو فائل
وفاقی وزیر میری ٹائم جنید انور : فوٹو فائل

 وفاقی وزیر میری ٹائم جنید انور کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم کی زمین کی دوبارہ فروخت نیلامی کے ذریعے نہیں ہوگی، زمین کی قیمت کا تعین پورٹ قاسم خود کرے گی۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر میری ٹائم نے کہا کہ فیصل آباد انڈسٹریل زون کے ماڈل پر پورٹ قاسم کی زمین فروخت کریں گے۔

جنید انور نے کہا کہ میری ٹائم میں باہر سے بھرتیوں کے خلاف ہوں، پی این ایس سی کے جہاز چل سکتے تھے لیکن زیادہ منافع بخش نہیں رہے تھے۔

وزیر میری ٹائم نے کہا کہ کراچی کے منصوبوں میں سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں، کراچی ایلیویٹڈ کوریڈور پر پلاننگ کمیشن کے اعتراض کا علم نہیں۔

قومی خبریں سے مزید