کراچی(اسٹاف رپورٹر) عمان کی قومی ہاکی ٹیم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے کا مقصد جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری ہے، مہمان ٹیم پاکستان جونیئر ٹیم کے ساتھ دوستانہ میچز بھی کھیلے گی۔ پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے بدھ کو لاہور میں میڈیا کانفرنس میں اس بات کا علان کیا۔ اس موقع پرسیکریٹری رانا مجاہد علی خان، قومی ہاکی کپتان عماد شکیل بٹ، طاہر زمان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمان کی ہاکی ٹیم 6 اپریل کو پاکستان پہنچ رہی ہے، ٹیم کا دورہ پاکستان ہاکی کے مستقبل کیلئے خوش آئند ہوگا۔ اس موقع پر رانا مجاہد علی خان نے کہا کہ اذلان شاہ کپ سے متعلق ملائیشین ہاکی فیڈریشن نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہمارے تعلقات مثالی ہیں ، اگر ملائشیا کے کوئی واجبات ہیں یا ہم مقروض ہیں ہمیں بتائیں ہم کلیئر کرنے کیلئے تیار ہیں۔