• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں بہت خراب بندہ تھا شادی کے بعد ٹھیک ہوا: معاذ صفدر

یوٹیوبر معاذ صفدر — فوٹو اسکرین گریب
یوٹیوبر معاذ صفدر — فوٹو اسکرین گریب

پاکستان کے معروف یوٹیوبر معاذ صفدر نے انکشاف کیا ہے شادی کے بعد ان کی شخصیت بالکل تبدیل ہو گئی۔

معاذ صفدر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں بہت خراب بندہ تھا شادی کے بعد ٹھیک ہوا ہوں اور اس بات کی گواہی دینے کے لیے میرے پاس بہت سے لوگ بھی موجود ہیں۔

یوٹیوبر نے بتایا کہ میں نے کم عمری میں شادی کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میں اپنی ماضی کی غلطیوں کو چھوڑ کر آگے سیدھے راستے پر چلنا چاہتا تھا۔

اُنہوں نے جلدی شادی کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھی زندگی گزارنے کے لیے شادی ضروری ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ شادی کے بعد آنے والی ذمے داریاں سنبھالنے کے قابل ہوئے بغیر ہی شادی کر لیں۔

معاذ صفدر نے کہا کہ جلدی شادی کرنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان چھوٹی عمر سے ہی محنت کرنا شروع کرے تاکہ پھر جلد ہی شادی کی ذمے داریاں سنبھالنے کے قابل ہو جائے اور شادی کر لے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید