• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) عالمی بینک نےپاکستان کےلیے 70کروڑ ڈالرفنانسنگ کی باقی منظوری دے دی۔ 60 کروڑ ڈالر وفاق اور 10 کروڑ ڈالر سندھ کےلیے منظور کئے گئے- عالمی بینک کا کہنا ہے کہ فنڈز کی فراہمی اصلاحاتی اہداف کےحصول سے مشروط ہوگی ۔عالمی بنک کے مطابق پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے،منظوری پاکستان پبلک ریسورسز فار انکلوسیو ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت دی گئی،منصوبہ میکرو اکنامک استحکام اور عوامی خدمات کی بہتری کےلیے ہے-عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 1 ارب 35 کروڑڈالر تک فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید