لاہور کے علاقے کاہنہ میں خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 برقعہ پوش ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان کو پیٹرولنگ کے دوران مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان برقعہ پہن کر عید کی شاپنگ پر آنے والی فیملیز کو ہراساں کر رہے تھے۔
پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔