کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے مالک کو قتل کرنے کے بعد اسے باڑے میں ہی دفنا دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ باڑے کے مالک نے چند روز قبل مویشی فروخت کیے تھے، اس کے پاس پیسے موجود تھے، جس کے بعد سے باڑے کا مالک لاپتا تھا 3 روز بعد بتایا گیا تھا، ملازم بھی غائب ہیں۔
سکھن پولیس نے اطلاع ملنے پر باڑے میں کھدائی کرکے مقتول کی لاش نکال لی، لاش کا پوسٹ مارٹم اور ملازم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔