متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو قبول کرنا چاہیے کہ ٹریفک حادثات سنگین مسئلہ ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل کےلیے ٹریفک وارڈنز کو استعمال کریں۔
رہنم ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ تمام سٹی وارڈنز کو چوکیدار اور مالی کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وفاق سے بھی بات کر رہے ہیں، کراچی ان کی بھی ترجیحات میں نیچے ہے۔