بھارتی ریاست آسام کے ضلع ڈبرو گڑھ میں خاتون نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کروا دیا۔
مقتول کی بیوی نے اپنے شوہر کو قتل کروانے کے لیے بڑی رقم اور سونے کا زیور بھی دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے ایک کاروباری شخص اتما گوگی کی لاش 25 جولائی کو ان کے گھر سے ملی تھی، جسے اہلِ خانہ نے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، مگر تفتیش کے دوران یہ قتل کی سوچی سمجھی سازش نکلی جس میں اتما گوگی کی بیوی اور بیٹی ملوث نکلیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور نویں جماعت کی طالبہ 16 سالہ بیٹی سمیت 2 مزید لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں اتما گوگی کے قریبی رشتے دار بھی شامل ہیں۔
ملزمان نے اتما گوگی کو قتل کروانے کی سازش کی تھی، مقتول کی بیٹی کے 21 سالہ دیپ جیوتی سے مبینہ تعلقات تھے۔
ماں بیٹی نے اتما گوگی کو قتل کروانے کے لیے بڑی رقم اور سونے کے زیورات بھی دیے، جو پولیس نے ملزمان کے قبضے سے برآمد کروا لیے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں اور قتل کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔