• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: بادشاہی مسجد میں 27 ویں شب پر نماز تراویح اور اجتماع کا انعقاد

بادشاہی مسجد لاہور میں 27 ویں شب کے موقع پر نماز تراویح اور اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، بابرکت رات میں عبادات نوافل اور تلاوت قرآن درود و سلام سمیت ملک و قوم کی امن و سلامتی،استحکام اور آرمی چیف عاصم منیر کی والدہ کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔

بادشاہی مسجد میں 27 ویں شب میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، اجتماع میں خطیب بادشاہی مسجد عبدالخبیر آزاد نے شب قدر کی فضیلت پر خصوصی خطاب کیا، لیلتہ القدرکی رات میں نوافل ادا کیے گئے قرآن پاک کی تلاوت اور درود سلام کی صدائیں بلند رہی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے آخر میں خصوصی دعا کروائی جس میں پاکستان کی سلامتی ،خوش حالی اور ترقی اور خصوصی طور پر آرمی چیف عاصم منیر کی والدہ کے بلند درجات کی کروائی۔

دعا میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان کی ملک کے لیے ترقی کی خدمات میں کامیابی کے لیے بھی دعا مانگی گئی۔

قومی خبریں سے مزید