• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بس اڈوں پر کارروائی، سرکاری کرایوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر شہر کے مختلف بس ٹرمنلز اور اڈوں پر کارروائی کر کے سرکاری کرایوں کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کے علاوہ مسافروں کو پیسے واپس کروائے گئے ہیں۔

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق خلاف ورزی کی مرتکب بس سروسز کے خلاف کارروائی کی رپورٹ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو پیش کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ 213 بسوں کے کرایوں کی جانچ کی گئی، مسافروں سے زائد وصول کیے گئے 6 لاکھ 13 ہزار روپے واپس کروائے گئے۔

زائد کرایہ وصول کرنے والی 87 بسوں کا چالان کیا گیا اور 93 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ترجمان کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے بتایا ہے کراچی کے بس ٹرمنلز پر 2 لاکھ 75 ہزار روپے مسافروں کو واپس کیے گئے۔

ترجمان کمشنر کراچی نے شہریوں سے اپیل کی ہے زائد کرایہ لینے والوں کی شکایت درج کرائیں۔

قومی خبریں سے مزید