راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں گرفتار 118 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
اسلام آباد پولیس نے 3 ہفتے قبل ملزمان کو 5 مقدمات میں شاملِ تفتیش کیا تھا اور ملزمان کی فہرست عدالت میں جمع کروائی تھی۔
عدالت نے ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر کے اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ ملزمان کو مقدمات میں گرفتار کر کے اٹک جیل میں رکھا گیا تھا۔
ملزمان تھانہ آبپارہ، رمنا، کوہسار اور کراچی کمپنی پولیس کو مطلوب تھے۔