• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے، پاکستان کو 73 رنز سے شکست، نیوزی لینڈ میں مسلسل 11 ویں ناکامی، بابر اعظم کے 78 رنز رائیگاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی نژاد محمد عباس نے اپنے انٹر نیشنل ڈیبیو کو آل رائونڈ کارکردگی سے یادگار بنا یا جبکہ مارک چیپ مین نےپاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں 73رنز سے کامیابی دلادی، نیوزی لینڈ میں پاکستان آخری گیارہ کے گیارہ ون ڈے ہارا ہے2011 کی سیریز میں نیوزی لینڈکے خلاف پاکستان شاہد آفریدی کی قیادت میں سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔نیوزی لینڈ کی جانب سےچیپ مین نے111گیندوں پر132رنز چھ چھکوں اور13چوکوں کی مدد سے بنائےانہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔محمد عباس نے26گیندوں پر تیز رفتار52رنز تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے بنائے اور43رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستانی بولرکیوی بیٹر کو بڑا اسکور بنانے سے نہ روک سکے۔نیوزی لینڈ نے 9وکٹ پر344رنز بنائے۔بابر اعظم کا آوٹ ہونا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوابابر اعظم نے ون ڈاون کھیلتے ہوئے 78رنز83گیندوں پر بنائے انہوں نےتین چھکے اور پانچ چوکےمارے وہ چھکا مارنے کی کوشش میں باونڈری پر کیچ ہوئے۔ ان کی اننگز رائیگاں چلی گئی، ان کے آوٹ ہوتے ہی طیب طاہررن آوٹ ہوئے اگلی گیند پر عرفان نیازی صفر بولڈ ہوگئے۔ جس کے بعد پاکستانی ٹیم میچ میں واپس نہ آسکی اور پوری ٹیم پچاس اوورز نہ کھیل سکی اور44.1اوورز میں271رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔پاکستان کے آخری چھ وکٹ 22رنز کے اضافے کے بعد گر ے۔میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور پہلی وکٹ 8 رنز پر گری اور نسیم شاہ نے ایک رن بنانے والے وِل ینگ کو پویلین بھیجا۔ڈیبیو کرنے والے عاکف جاوید نے بھی اپنی بولنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے نک کیلی، اور ہینری نکلز کا شکار کیا۔50رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد مارک چیپمین اور ڈیرل مچل نے 199 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ بنائی۔مارک چیپ مین کے علاوہ جبکہ ڈیرل مچل نے 76 رنز بنائے۔انہوں نے84گیندیں کھیلیں چار چھکے اور چار چوکے مارے۔ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے برق رفتار نصف سنچری بناکر ٹیم کو بڑا اسکور کرنے میں مدد کی۔پاکستان کی جانب سے عرفان کان نیازی نے51رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے، عاکف جاوید اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا تھا اور اوپنرز نے 83 رنز کی شراکت بنائی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، اوپنر عثمان خان اور عبداللہ شفیق نے 83 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم عثمان 39 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، عبداللہ شفیق 88 کے اسکور پر 36 رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔پہلا ون ڈے کھیلنے والے عثمان خان نے33گیندوں پر39رنز دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے بنائے۔محمد رضوان اور بابر اعظم نے پاکستانی اننگز کوسنبھالا دیا۔کپتان محمد رضوان اور بابراعظم نے تیسری وکٹ کیلئے 76 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم رضوان 30 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھےانہوں نے34گیندوں کا سامنا کیا، دیگر کھلاڑیوں میں طیب طاہر، حارث رؤف اور عاکف جاوید نے ایک ایک رنز بنائے جبکہ عرفان خان نیازی اور نسیم شاہ صفر پر پویلین لوٹے۔ دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد بابراعظم نے کپتان محمد رضوان کے ساتھ 76 رنز جوڑے۔ بابر اعظم نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور سلمان علی آغا کے ساتھ 85 رنز کی شراکت قائم کی۔بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی، وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور سلمان آغا نے بھی 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔انہوں نےدوچھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے بنائے۔انہوں نے48 گیندوں کا سامنا کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سےناتھن اسمتھ نے60رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ان کے علاوہ جیکب ڈفی نے 2 جبکہ وِل اورورکے، مائیکل بریس ویل اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں1-4 سے شکست دی تھی۔

اسپورٹس سے مزید