• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبشر بھائی، آپ نے سنا؟

کمپنی کے سابق منیجر ڈوڈو صاحب کو نوبیل انعام ملنے والا ہے؟

راجو نے اطلاع دی۔

ہائیں؟ یہ افواہ کس نے اڑائی؟ میں بھونچکا رہ گیا۔

پکی خبر ہے۔ سوشل میڈیا کے چنڈو خانے میں گرم ہے،

راجو نے ذرائع کا انکشاف کیا۔

لیکن ڈوڈو نے ایسا کیا کیا ہے کہ امن کا نوبیل انعام دیا جائے؟

میں نے سوال کیا۔

امن نہیں، انہیں معیشت کا نوبیل انعام ملے گا،

راجو نے کہا،

عالمی معاشی ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ

آج تک کوئی اور اتنے کم وقت میں کسی کمپنی کو دیوالیہ نہیں کرسکا۔

تازہ ترین